1 دسمبر 2016 - 15:40
انجمن شرعی کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں یوم زینبؑ کا انعقاد

جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ خواتین کے اہتمام سے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں یوم زینبؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ خواتین کے اہتمام سے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں یوم زینبؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حوزات علمیہ سے فارغ التحصیل مبلغات اور مکتب الزہرا حسن آباد میں مصروف تدریس معلمات اور طالبات نے خواتین کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ زینب الکبریٰ ؑ کے سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ ایک صالح معاشرے کی تعمیر میں خواتین کے بنیادی کردار اور ذمہ داریوں کی تشریع کرتے ہوئے مقررین نے خواتین ملت سے تاکید کی کہ وہ صدیقہ طاہرہؑ اور ثانی زہراؑ کی سیرت کو اپنی عملی زندگی کا شعار بنائیں۔ مبلغات نے سیدہ زینبؑ کے علم و عرفان الٰہی، زہد و تقویٰ اور پرچم اسلام کی سربلندی کیلئے لامثال جذبہ ایثار کو تاریخ اسلام کا درخشندہ باب سے تعبیر کیا۔ مقررین نے کہا کہ شہدائے کربلاؑ کے انقلاب آفرین اور حیات ساز نصب العین کی حفاظت کیلئے سیدہ زینبؑ کا کردار وعمل تحریک عاشورا کے روح رواں کی حیثیت رکھتا ہے۔ انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ خواتین سے منسلک خواتین رضاکار کنیزانِ زہراؑ نے مجلس کے انعقاد اورانتظامات میں نمایاں کردار ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲